سہ ماہی صدائے لائبریرین جلد1، شمارہ1

اس وقت پاکستان میں لائبریری پروفیشنلز کیلئے دو طرح کے رسالے جاری کئے جا رہے ہیں۔ایک تو تحقیقی رسالے ہیں جن میں محقیقین کے علمی و تحقیقی مقالہ جات چھپتے ہیں ۔دوسرے نیوزلیٹر ہیں جو کسی ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے اس کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔یہ تمام رسالے انگریزی زبان میں پیش کئے جا رہے ہیں۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو ان رسالوں کا دائرہ کارمحقیقین اوراس ایسوسی ایشن کے کارکنوں تک محدود رہ جاتا  ہے۔اس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی زبان میں ایک ایسے رسالے کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی تھی جس کا دائرہ کار تحقیقی رسالے یا نیوز لیٹر سے کہیں زیادہ ہو ۔یہی وجہ ہے کہ یہ کاوش پروفیشنلز کے سامنے لائی جا رہی ہے۔امید ہے اس کو پذیرائی ملے گے۔

اس رسالے کی مثال ننھے ابابیل کی اس کوشش کے جیسی ہے جس کے تحت وہ پانی کے چند قطرے نار نمرود پر ڈالنے کیلئے نکلا تھا۔کسی نے پوچھا ان قطروں سے نمرود کی آگ کیسے بجھ سکتی ہے ۔تو اس اس کا جواب تھا کہ مجھے پتہ ہے پانی کے ان قطروں سے آگ نہیں بجھے گی لیکن میری اس کوشش سے میں قیامت کے دن حضرت ابراہیم علیہ السلام کے چاہنے والوں میں ضرور شمار کیا جاؤں گا ۔ ہماری اس کوشش سے پاکستانی لائبریرین شپ میں کوئی انقلاب نہیں آئے گا اور نہ ہی یہ کسی انقلاب کی غرض سے لانچ کیا جا رہا ہے۔یہ تو صرف اس ننھے ابابیل کے طرزفکرکی پیروی میں ایک ننھی سی کوشش ہے۔

 یہ میگزین کسی سیاسی گروپ یا کسی پروفیشنل ایسوسی ایشن کا نمائندہ نہیں ہے اور نہ ہی مستقبل میں اس کا کوئی ایسا ارادہ ہے ۔ یہ کاوش صرف لائبریری پروفیشنلز کیلئے ہے جس کا مقصدانہیں پروفیشن سے متعلق معلومات مہیا کرنا اوران کے علمی ذوق کی تسکین کیلئے مواد مہیا کرناہے۔یہ میگزین اس بات کا امین بھی ہے کہ حکمت اور دانش کی بات کرنے کے لیے آپ کی انگریزی اچھی ہونا ضروری نہیں ہے اور نہ ہی پر مغز گفتگوکے لیے کسی اعلیٰ ڈگری کا حامل ہونا کوئی شرط ہے۔کیونکہ حکمت اور دانش انسان کے تجربے اور اس کی باطنی بصیرت کی غماز ہوتی ہے جو درس گاہوں اور یونیورسٹیوں کی ڈگریوں سے نہیں بلکہ کسی با ضمیر مربی کے فیضان کا ثبوت ہوتی ہے یا پھر شاہراہ حیات پر پر ملنے والی ٹھوکروں کا تلخ اور نہ بھولنے والا سبق ہوتا ہے۔ آگے بڑھئے ، اپنے خیالات اور احساسات کو صفحہءقرطاس پر منتقل کر کے ہمیں ارسال کر دیجئے۔آپ کی تحریر کو صدائے لائبریرین کے صفحات کی زینت بناتے ہوئے ہمیں خوشی ہوگی کیونکہ یہ میگزین آپ کا  اپنا ہے۔اس کے صفحات آپ کیلئے ہی مختص ہیں۔آپ اپنی نگارشات اورمیگزین کے بارے میں رد عمل نیچے دئے گئے ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔

sada.e.librarian@gmail.com

اللہ تعالیٰ آپ کو رمضان کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ تمام مسلمانوں کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

میگزین پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے تصویر پرکلک کریں

ytuy

Leave a Reply

Your email address will not be published.