صدائے لائبریرین صنفی اشاریہ2017

الحمد اللہ سہ ماہی ’صدائے لائبریرین ‘ ۲۰۱۷ء کے چار شمارے محمد اشرف شکوری صاحب کی ادارت میں برقی صفحات کی صورت میں شائع ہو چکے ہیں۔اس سے پہلے ۲۰۱۴ء سے ۲۰۱۶ء تک کے گیارہ شمارے آن لائن شائع ہوئے جن کا صنفی اشاریہ ۲۰۱۶ء میں ویب سائٹ پر شائع ہو چکا ہے ۔

۲۰۱۷ء کے چاروں شماروں کا صنفی اشاریہ پیش خدمت ہے ۔ اس صنفی اشاریے میں اصناف کی ترتیب حروف تہجی کے اعتبار سے کی گئی ہے ۔ اس دفعہ جو اصناف شامل کی گئی ہیں وہ یہ ہیں:

آپ بیتی، اداریے ، افسانے، خطوط، شخصیات ،کتابی تبصرے ، کتب خانے ،مصاحبات اور مضامین وغیرہ ۔ ہر صنف کے تحت اندراجات عنوانی ترتیب میں ہیں۔ تراتیب تمام حروف تہجی کے مطابق ہیں۔ان شااللہ آئندہ بھی یہ اہتمام کیا جا تا رہے گا ۔

اس اشاریے کی افادیت یہ ہے کہ یہ قارئین اور محققین کے لیے رہنما ثابت ہوگا ان شااللہ تعالی نیز اشاریہ سازوں کے لیے ایک نمونہ کا کام دے گا ۔اللہ کریم سہ ماہی ’صدائے لائبریرین‘ کے مدیر اعلیٰ اور معاونین کو صحت اور محنت کی لگن سے نوازے اور ’صدائے لائبریرین‘ کو مزید ترقی سے ہم کنار کرے ۔آمین

ڈاکٹر نسرین شگفتہ

اشاریہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے تصویر پر کلک کریں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.