صدائے لائبریرین صنفی اشاریہ 2019

’صدائے لائبریرین’اردو میں لائبریری سائنس کا پہلا آن لائن میگزین ہے۔ اس کی ابتدا اپریل 2014ء میں ہوئی۔ اس کے سرپرست اور چیف ایڈیٹر محمد اشرف شکوری ہیں۔2014ء سے 2019ء تک اس کے 23 شمارے آن لائن آ چکے ہیں۔ یہ میگزین علمی مواد کے اعتبار سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔صدائے لائبریرین اور اس کی ٹیم ا س پلیٹ فارم سے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔
محمد اشرف شکوری ذہین، محنتی اور باصلاحیت انسان ہیں۔ ان کی زندگی محنت اور جدوجہد سے معمور ہے۔مشکل سے مشکل حالات او رمخالفتوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔انھوں نے لائبریری پروفیشنلز کی آن لائن ڈائریکٹری بنائی۔ حال ہی میں یو ٹیوب پر صدائے لائبریرین ٹی وی کا آغاز کیا ہے جو ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔
اشاریہ سازی لائبریری سائنس کا ایک اہم مضمون ہے۔میگزین یا رسالہ میں بہت سے مصنفین مختلف موضوعات پر لکھتے ہیں ان موضوعات تک محققین کی رسائی ایک مشکل مرحلہ ہے لہٰذا اشاریہ سازی کا مقصد یہ ہے کہ محققین اور قاری کی رہنمائی مطلوبہ مواد تک ہو سکے۔
یہ صنفی اشاریہ ہے۔اس میں تخلیقات کی ہئیت کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔ یہ ہئیت کے تحت مصنف کا اندراج ہے اور مصنف کی تخلیقات کو درج کیا گیا ہے۔ اس میں حروف تہجی کی ترتیب کا خیال رکھا گیا ہے۔ صدائے لائبریرین میگزین کے 2019ء کے شماروں کا مطالعہ کیا گیا تو درج ذیل نتائج حاصل ہوئے۔ اداریے، انتخاب، افسانے،تاثرات،تحقیق و تنقید، خطوط،روداد، شخصیات،کتابی تبصرے،کتب خانے،کہانیاں،مصاحبات اور مضامین کے شعبہ جات میں اظہار خیال کیا گیا ہے۔
امید ہے کہ اس صنفی اشاریہ سے قاری اور محققین مستفید ہوں گے۔

ڈاکٹرنسرین شگفتہ

صدائے لائبریرین صنفی اشاریہ 2019 ڈاؤن لوڈ کر نے کے لئے تصویر پر کلک کریں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.