صدائے لائبریرین صنفی اشاریہ2018

’صدائے لائبریرین’لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کا پہلا اردو آن لائن میگزین ہے۔اس کی ابتدا اپریل 2014ء میں ہوئی۔۔ ادارت کے فرائض محمد اشرف شکوری انجام دے رہے ہیں۔ ان کی محنت،لگن اور توجہ کی وجہ سے میگزین مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
صدائے لائبریرین کی نئی ویب سائٹ انٹرنیٹ پر ڈیزائن ہوئی ہے۔ اس میں لائبریرین کا بین الاقوامی ڈیٹا بیس اور دوسرے بلاگنگ کی سروس۔ یہ خدمات پاکستان لائبریرین شپ میں مفید ثابت ہوں گی اور میگزین کی خوبصورتی اور معیار میں اضافہ ہو گا۔
ہر سال سہ ماہی صدائے لائبریرین کے صنفی اشاریہ کا اہتمام کیا جاتا ہے لہٰذا 2018ء کے چار شماروں کا اشاریہ آن لائن ہونے جا رہا ہے۔ اس میں اصناف کی ترتیب حروف تہجی کے اعتبار سے کی گئی ہے۔ مندرجہ ذیل اصناف کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔
ادارے، اداریے، افسانے، شخصیات،کتابی تبصرے،کتب خانے، مصاحبات اور مضامین۔ہر صنف کے تحت مصنفی ترتیب میں اندراجات ہیں اور ہر مصنف کے اندراجات حروف تہجی کے لحاظ سے عنوانی ترتیب میں ہیں۔ :

اشاریہ محققین کے لیے ایک رہنما کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ کتاب یا رسالے کی اہمیت اور معیار میں اضافہ کرتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت مدیر اعلیٰ محمد اشرف شکوری اور صدائے لائبریرین کو مزید ترقی اور کامیابی سے نوازے۔آمین
ڈاکٹر نسرین شگفتہ

اشاریہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے تصویر پر کلک کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.