16-5-2015اسلام آباد ( 16مئی 2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی اگلے چند دنوں میں آنے والی کتب میں پروفیسر جمیل یوسف کا کیا ہوا استاد ذوق کے کلام کاانتخاب ہے جو 191صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ اپنے لے آؤٹ ،ترتیبِ کلام اور کوالٹی پیپر کے ساتھ این بی ایف کی ایک خوبصورت پیشکش ہے۔
شیخ محمد ابراہیم ذوق اردو غزل کے بادشاہ مرزا اسد اللہ غالب کے ہم عصر تھے اور بہادر شاہ ظفر کے استاد تھے۔ وہ صحیح معنوں میں ایک فنانی الشعر تھے۔ اُن کے ایک مشہور قصیدے پر ایک بار انہیں دربارِ شاہی سے جاگیر میں ایک گاؤں عطا ہوا تھا۔ ایک دفعہ انعام میں ایک ہاتھی بھی ملا ۔اردو کے اتنے بڑے اور اہم شاعر کے انتخابِ کلام میں پروفیسر جمیل یوسف نے حتی الامکان ذوق کا اچھا اور معروف شعر شامل کیا ہے۔ منتخب کلامِ ذوق این بی ایف کی ’’سمارٹ بُکس ‘‘سلسلے کی کڑی ہے ۔یہ انتخاب با ذوق قارئین کے علاوہ تحقیق کے طلبہ و طالبات کے لیے بھی بہت اہمیت ووقعت کا حامل ہے۔