Ibrahim-Zauqاسلام آباد ( 27 اکتوبر 2015ء) نامور شاعر ، کالم نگار ، محقق اور دانشور پروفیسر جمیل یوسف کی مرتب کردہ189 صفحات کی نئی پاکٹ سائز کتاب “منتخب کلامِ ذوق” کے نام سےنیشنل بک فاونڈیشن کے زیر اہتمام اعلیٰ طباعت کے ساتھ شائع ہو گئی ہے۔ مرتب نے بڑی عرق ریزی اور صحتِ تحقیق کے ساتھ ذوق کا معروف ترین اور اہم ترین کلام اس میں شامل کیا ہے اور ذوق کی زندگی کے حالات و واقعات بھی نہایت جامعیت کے ساتھ قلم بند کیے ہیں۔ سرورق سادگی و مرصع کاری کا مرقع ہے جب کہ پس ورق پر ذوق کی تصویر اور اس کا مشہور شعر درج ہے۔ قیمت 140 روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران55 فی صد ڈسکاؤنٹ پر صرف63 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔ کلامِ ذوق پر مبنی یہ کتاب محققین، طلبہ و اساتذہ اور شعروادب کے عمومی شائقین اور با ذوق نوجوانوں کے لیے ایک رہنما استاد کا درجہ رکھتی ہے۔ یہ انتخاب نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی نئی سیریز “رنگِ سخن” کے سلسلے کی پہلی کتاب ہے جب کہ دیگر مشاہیرِ سخن کے کلام کا انتخاب بھی زیر اشاعت ہے۔