Sunplusلاہور ۔ قائداعظم لائبریری باغ جناح لاہور میں پنجاب پبلک لائبریری‘ گورنمنٹ ماڈل ٹائون لائبریری‘ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک لائبریریز پنجاب اور پنجاب لائبریری فائونڈیشن کے زیراہتمام 21 اپریل سے شروع ہونے والی چھٹے قومی یوم کتاب کی تقریبات گذشتہ روز ختم ہو گئیں۔ آخری روز معروف مصنف ڈاکٹر سہیل خان کی کتاب ”نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ فار سائوتھ ایشنز“ کی تقریب رونمائی ہوئی جس کی صدارت سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز پنجاب اور معروف کالم نگار اوریا مقبول جان نے کی۔ اظہار خیال کرنے والوں میں فرح سہیل گوئندی‘ ڈاکٹر اجمل نیازی‘ انور قدوائی‘ ظفر علی راجہ‘ رانا احتشام ربانی‘ ساجد خان اور سہیل خان تھے۔ تقریب کی نظامت تنویر شہزاد نے کی۔