world book dayلاہور۔ پنجاب پبلک لائبریری گورنمنٹ ماڈل ٹائون لائبریری، ڈائریکٹوریٹ آف پبلک لائبریریز پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن اور قائداعظم لائبریری کے زیر اہتمام قائداعظم لائبریری میں چھٹے یوم کتاب کی تقریب کے سلسلے میں گزشتہ روز کتاب پریڈ ہوئی جس میں سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز پنجاب اوریا مقبول خان اور دیگر شریک ہوئے۔ ہارون رشید، خالد مسعود، محمد تاج، ڈاکٹر محمد رمضان نے کتاب کی اہمیت پر روشنی ڈالی، ظہیر احمد بابر نے شرکاء اور مقررین کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار کے بعد انجمن ترقی پسند مصنفین کے اشتراک سے ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطاء محمد خان نے کی عباس تابش حسن جاوید، خالد خواجہ، زوہیب، ظہیر نذیر، عدنان نواز، حسنین محسن، عاصم شجاع، ناصر زیدی، نصیر احمد،ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ، کنور امتیاز احمد، جاوید آفتاب حمیدہ شاہین، حافظ احسان اللہ مظہر، ڈاکٹر کنول فیروز، آصف اختر، نصیر احمد اور منیزہ حزیں نے کلام پیش کیا۔ نظامت وقاص احمد نے کی۔