workshop کوٹڑی. مہران یونیورسٹی لائبریری اینڈ انفارمیشن سینٹر جامشورو کی جانب سے پاکستان سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالاجیکل انفارمیشن سینٹر اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے تعاون سے سندھ کی پبلک سیکٹر جامعات اور کالج کے لائبریرین کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دینے کیلئے جاری 02 روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ اس ورکشاپ میں جدید لائبریرین شپ کے حوالے سے لیکچرس دئے گئے۔ لیکچرس دینے والوں میں محترم سید حبیب جعفری، میڈم ممتاز ایس میمن، محترم عبدالفتاح شیخ ،محترم لیاقت علی راہواور محترم ممتاز علی برڑو تھے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمحترم ڈاکٹر پیر روشن الدین شاہ راشدی نے کہا ٹیکنالوجی کے زمانے میں لائبریرین کو جدید سافٹویئراور دیگر امور سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی حاصل ہو۔ ورکشاپ سے لائبریرین نے جو کچھ سیکھا وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بروئے کار لائیں گے۔ لائبریرین محترم محمد اعظم ہالیپوٹو نے بھی خطاب کیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر کراچی، لاڑکانہ، سکھر، نوابشاہ اور جامشورو سمیت سندھ کے مختلف اضلاع سے ورکشاپ میں حصہ لینے والے لائبریرین میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئ