اسلام آباد (09اکتوبر2015ء)نیشنل بک فاؤنڈیشن حیات آباد پشاور نے طلباء وطالبا ت میں کتاب کلچر کے فروغ کوزیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے والنٹیرممبر شپ سکیم کا آغاز کردیاہے۔افتتاح یوسی 44کے ناظم عدنان ممبریز اورفیز ون کے ناظم نصیر خٹک نے کیا۔اس موقع پرریجنل انچارج این بی ایف مراد علی مہمند کے علاوہ جنر ل کونسلر ز کاشف خان ،انورزمان،قاری ذبیح اﷲ خان ،مزدورکسان کونسلر آصف خان اور بلال خان سوشل ورکرز موجود تھے ۔ریجنل انچارج این بی ایف مراد علی مہمندنے یوسی 44کے ناظم عدنان ممبریز اورفیز ون کے ناظم نصیر خٹک کو کتابوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں اور کارکردگی سے آگاہ کیا ۔چیف گیسٹ نصیرخٹک نے این بی ایف کی کارکردگی کوسراہا اور کہا کہ کتاب انسان کی بہترین دوست ہے اورہمارے ملک کی ترقی کی ضامن ہے ۔انھوں نے حیات آباد میں اگلے ماہ کتب میلے کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ اس میں ہریوسی 44کے ناظمین و ممبران اور دیگر لوگ بھرپورشرکت کریں گے۔