اسلام آباد (15جولائی2015ء) نامور رائٹر اور مصنف پروفیسر نظیر صدیقی کی 181صفحات پر مشتمل علمی کتاب ’’ اُردو ادب کے مغربی دریچے‘‘ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شائع ہو گئی ہے۔ قیمت 130روپے ہے این بی ایف کے ریڈرز کلب ممبران 55فی صد ڈسکاؤنٹ پر صرف 58روپے کے عوض این بی ایف کی جی ایٹ فور اسلام آباد، کلب بُک شاپ اسلام آباد اور ملک بھر میں این بی ایف کی آؤٹ لیٹس سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کتاب میں مغربی نقادوں ، شاعروں اور قلمکاروں کو زیرِ بحث لایا گیا ہے۔ مصنف نے 1953 میں ڈھاکا سے ایم اے اردو اور 1974میں پنجاب یونیورسٹی لاہورسے انگریزی ادب میں ایم اے کیا۔ وہ تمام عمر تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔ یہ کتاب اُردو اور انگریزی ادب کے طلبہ سمیت عام قارئین کے لیے بے حد معلومات افزا اور مفید ہے۔ مصنف نے انتساب رخشندہ پروین ، سِما فرحت اور سلمان نظیر کے نام کیا ہے۔ 1983 اور 1988کے بعد مجموعی طور پر یہ اس کتاب کا تیسرا ایڈیشن ہے