unnamedاسلام آباد(25اگست2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مولانا عبدالسلام ندوی کی شہرۂ آفاق تصنیف ’’سیرت عمر بن عبد العزیزؓ ‘‘شائع ہو گئی ہے۔174صفحات کی اس کتاب کی قیمت 110روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران صرف 50روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید لکھتے ہیں کہ سیرت عمر بن عبد العزیزؓ تاریخ کی ایک ایسی دستاویز ہے جس سے تشنگانِ علم آج بھی سیراب ہونے کی آرزو رکھتے ہیں۔ انھوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ اسلامی تاریخ کے طلبہ اور اساتذہ سمیت عام قارئین بھی اس کتاب سے یکساں طور پر فیضیاب ہوں گے ۔ اس کتاب میں حضرت عمر بن عبد العزیزؓ کی زندگی کے مفصل حالات اور ان کے عہدِ حکومت کے مجددانہ کارنامے بیان کئے گئے ہیں۔ یہ کتاب این بی ایف کی اسلام آباد بُک شاپ ، اسلام آباد کلب میں قائم کردہ کلب بُک شاپ سمیت ملک بھر میں این بی ایف کی تمام آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہے۔ یہ کتاب نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے اس مشن کا اہم حصہ ہے جس کے تحت قارئین کو مفید و معلوماتی مگر نہایت کم قیمت کتب فراہم کی جا رہی ہیں۔