اسلام آباد ، لاہور ، پشاور ، کوئٹہ ،ملتان، واہ کینٹ ، فیصل آباد، اور کراچی سمیت اندرون سندھ کے افسران نے شرکت کی

unnamed (1)

اسلام آباد(18ستمبر2015ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے صدر دفتر اسلام آباد میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (آئی ٹی) این بی ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید کے وژن کی روشنی میں دن رات مصروفِ عمل ہے۔ اسی سلسلے میں ملک بھرمیں این بی ایف کے دفاتر میں افسران اور کارکنان کوآئی ٹی ویب بیسڈ سافٹ وئیرکے بارے میں آئی ٹی انچارج فیصل شعیب عثمانی نے بریفنگ دی ۔پہلے فیز میں صدر دفتر اسلام آباد میں جب کہ دوسرے فیز میں لاہور میں اس ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ان تربیتی کورسز کے آخری مرحلے میں فیصل شعیب عثمانی نے کراچی ریجن میں کوئٹہ اور اندرون سندھ کے تمام مراکز کے ممبران کو ویب بیسڈ سافٹ وئیر پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کے تحت این بی ایف کی ریڈرز کلب ممبر شپ کو ملک بھر میں سنٹریلائز کرنا، ممبر شپ لینے والوں کواندرون و بیرون ملک فوری کارڈ کی سہولیات فراہم کرنا اور ممبر شپ کو ٹرانسپیرنٹ بنانا مقصود ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پورٹیبل سسٹم کے تحت ریڈرز کلب کی اہمیت و افادیت کا شعور بیدار ہوگا اور ممبر شپ بڑھے گی ۔ فیصل شعیب نے کہا کہ پوائنٹ آف سیل (POS)، سٹاک اور S&DCکے عمل کو بھی آن لائن سافٹ وئیر پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے بنیادی ٹریننگ بھی اسی کورس کا حصہ ہے۔شرکاء کو نئے سسٹم کے تحت عملی طور پر ریڈرز کلب کارڈز بنا کر دکھائے گئے جب کہ آخر میں سوال جواب سیشن میں شرکاء نے بھر پور حصہ لیااور اس تربیتی کورس کو بہت مفید اور معلوماتی قرار دیا۔اس ٹریننگ کورس میں محسن ناریجو ، راحیل بگتی،فیاض علی اعوان، محمد مرسلین، حشمت، سید رضا شاہ، اعجاز علی، لطف علی ،جان محمداور محمد علی ناریجو شریک ہوئے۔