تحریر:نائیلہ صدیقی، لائبریرین فاسٹ یونیورسٹی لاہور

پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں جہاں پر لائبریری میں بجٹ سب سے بڑا مسئلہ ابھر کر سامنے آیا ہے ۔ وہاں پر اکثر لائبریرنز کو ایسے طریقے اختیار کرنے پڑتے ہیں جس میں لاگت نہ ہو اور وہ ہمارے قارئین کے لیے فائدہ مندبھی ہوں ۔ لہٰذا ایک ایسا تجربہ کچھ میرے ساتھ بھی ہوا۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ کسی چیزکودریافت کرنا ایک بہت بڑا فن ہے۔ بعد میں اس میں مختلف عناصر جمع ہوتے ہیں ۔ میں نے دما م یونیورسٹی کےڈسکوری ٹُول کا جائزہ لیا اور سوچا کہ اسے خریدے بغیر کیسے اپنے قارئین کے لیے موثر بنایا جاسکتا ہے؟ جب میں نے اس کا بغور جائزہ لیا تو پتا چلا کہ اس کی سرچنگ بالکل مفت ہے۔ آپ اس میں صرف اپنا موضوع تلاش کریں اور اس کی سرچ کو ریفائن کریں۔ وِد اِن دی لائبریری دیکھنا چاہتے ہیں تو جس ادارے کے سمن کو آپ سرچ کر رہے ہیں ۔ اس کی لائبریری میں موجود آپ کے موضوع پر جہاں جہاں جس جس فارمیٹ میں مواد موجود ہے ۔ وہ ایک ہی سنگل پلیٹ فارم پر آپ کے سامنے آویزاں ہو جاتا ہے۔ ہمارے ریسرچر بھی اسی بات کے متقاضی ہیں کہ انھیں اپنے موضوع پر موجود مواد ایک ہی پلیٹ فارم سے پتا چل جائے تاکہ ان کے وقت کی بچت ہو ۔
میں نے اس ٹول کو لٹریچر پری وِیومیں بے حد مفید پایا۔
سمن میں جہاں ‘وِد اِن دی لائبریری ‘کی آپشن موجود ہے وہاں ‘آؤٹ سائڈ دی لائبریری’کی آپشن بھی موجود ہے۔
ایچ ای سی  والوں نے بھی پروکوئسٹ سمن کو سبسکرائب کیا ہے۔ اس کا انٹرفیس ملاحظہ ہو۔Capture1تو ہم اس کا ٹرائل ورژن اپنی یونیورسٹی میں نافذ کر سکتے ہیں۔اور اپنے قارئین کی اس طرح رہنمائی کریں کہ لٹریچر سرچنگ اور لٹریچر ریویوکے لیے اس ٹول کو استعمال کریں۔ Capture2تاکہ وہ اپنے موضوع پر ہونے والی ریسرچ سے آگاہ ہو سکیں۔ اب اگلہ مرحلہ اس بات کا آتا ہے کہ اس میں موجود میٹریل فُل ٹیکٹ کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے تو یہ لائبریرین کا کا م ہے کہ وہ اسے اپنے قاری کو فُل ٹیکسٹ خواہ ایچ ای سی سےدرخواست کر کے منگواکر دے۔ اصل چیز ہوتی ہے کہ مطلوبہ معلومات تک پہنچا جائے ۔ جب آپ کسی طرف قدم بڑھاتے ہیں تو اللہ آپ کا ہاتھ تھام لیتا لے اور آپ کو آگے بڑھاتا ہے۔

پائلو کوہلوکا یہ کہنا بہت زیادہ حوصلہ افزا ہے۔
“When you want something, all the universe conspires in helping you to achieve it”
ایک اور فیچر جو اس ڈسکوری ٹول کا میں آپ سے شیئر کرنا چاہوں گی وہ یہ ہے کہ آپ اسے ببلیو گرافک سائٹیشن مینجمنٹ ٹول کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر سے ظاہر ہے کہ آپ اس میں اپنا میٹریل سرچ کریں اسے محفوظ کریں اور درج  ذیل کسی بھی ببلیو گرافک سائٹیشن میں امپورٹ کرسکتے ہیں۔Capture3میرے اس آرٹیکل کا مقصد صرف اپنا تجربہ آپ کے ساتھ شیئر کرنا تھا کہ بجائے اس بات  کے کہ ہم کڑھتے رہیں کہ ہم کسی چیز کو خرید نہیں سکتے تو اس سے جس حد تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ فائدہ اٹھائیں۔