bbپاکستان لائبریری ایسوسی ایشن اور فارمیوو کے باہمی اشتراک سے سمارٹ لائبریریوں کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔سمارٹ لائبریریوں کے اس منصوبے کے حوالے سے نومبر 2014ءکے دوسرے ہفتے میں پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن اور فارمیوو  کے درمیان سمارٹ لائبریریز کے قیام پرمفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب آواری ہوٹل  لاہور میں منعقد ہوئی  تھی. اس موقع پر پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن کے صدر چودھری حنیف اور منیجنگ ڈائریکٹر فارمیوو ہارون قاسم نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے تھے. منیجنگ ڈائریکٹر فارمیوو ہارون قاسم کا کہنا تھا کہ سمارٹ لائبریریز کے قیام سے مطالعہ کے رحجان کو عمومی فروغ حاصل ہوگا۔

nnاس منصوبے کی ایک لائبریری کا افتتاح سول ہسپتال سکھر اور دوسری  لائبریری کاعباسی شہید ہسپتال کراچی میں کیا گیا ہے۔امید ہے کہ سمارٹ لائبریریوں کے اس اقدام سے مطالعے کی معدوم ہوتی قدر کو زندہ کرنے میں مدد ملے گی۔