Shahzadon ka Imtihanاسلام آباد (16اکتوبر2015ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بچوں کے لیے دلچسپ ،حیرت انگیز اور سبق آموز کہانیوں پر مبنی 87 صفحات کی خوبصورت ٹائٹل اور طباعت کے ساتھ محمد شعیب خان کی تحریر کردہ کتاب ’’شہزادوں کا امتحان‘‘ شائع ہو گئی ہے۔ آرٹسٹ سیدہ سارہ حیدر کے سکیچز بہت خوب ہیں۔ قیمت 80 روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55 فی صد سکاؤنٹ پر صرف36 روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔ پیش لفظ میں ڈاکٹر انعام الحق جاوید لکھتے ہیں کہ یہ دلچسپ کہانیاں بچوں میں مثبت ، تعمیری اور صحت مند اقدارِ حیات پیدا کرنے میں ممدومعاون ثابت ہو گی۔