19-03-2015  Director National Book Fundetion Photo Peshawarپشاور۔(پ ر)ملک بھر میں جاری شجر کاری مہم کے حوالے سے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ڈائر یکٹر مراد علی مہمند نے اپنے سٹاف کے ہمراہ بک پارک میں شجر کاری کا پودہ لگا یا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن مراد علی مہمند نے کہا کہ این بی ایف کتاب کو فروغ دینے کی مہم اور مشن میں مصروف عمل ہے ۔کیونکہ کتاب کے زریعے علم اورفکر کو فروغ دینا بھی صدقہ جاریہ ہے۔انھوں نے شجر کاری مہم کے حوالے سے کہا کہ آج لگایا ہوا پودا آنے والی کئی نسلوں کو سایہ اور ثمر فراہم کرے گا۔درخت اور کتب کا آپس میں قدیم ترین رشتہ ہے انھوں نے کہا کہ این بی ایف مختلف شہروں میں کتب میلے کے ساتھ ساتھ شجر کاری کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی تاکہ لوگ خوشبو دار اورپر سکون ماحول میں آکرخوشی سے کتابوں کا مطالعہ کر سکے۔