یہ ایڈیشن تسامحات کی تصحیح اور پروف کی اغلاط سے پاک ’’شبلی صدی ایڈیشن‘‘ کے طور پر شائع کیا گیا ہے

seerat

اسلام آباد۔  نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام علامہ شبلی نعمانی کی سیرتِ پاک پر لکھی گئی شہرۂ آفاق کتاب ’’سیرۃالنّبیؐ‘‘ کا تازہ ایڈیشن کوالٹی پیپر پر ،نئے گیٹ اپ کے ساتھ شائع ہو گیا ہے۔ ماہِ ربیع الاوّل کی خصوصی مناسبت سے شائع ہونے والایہ ایڈیشن پروف کی اغلاط سے پاک ہے اور تسامحات کی تصحیح کے ساتھ ساتھ کتابیات و اشاریے کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ این بی ایف نے دارالمصنفین سے ایک معاہدے کے بعد ’’سیرۃ النّبیؐ ‘‘ کو صحتِ علمی اور صحتِ تحقیق کے ساتھ شائع کیا ہے۔ قارئین کی سہولت کے لیے سات جلدوں کے اس سیٹ کو اب تین جلدوں میں شائع کیاگیا ہے۔سیرۃ النّبیؐ کے مکمل سیٹ کی قیمت1700روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد ڈسکاؤنٹ پر صرف 765روپے کے عوض این بی ایف کی اسلام آباد سمیت ملک بھر کی کسی بھی بُک شاپ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
قبل ازیں این بی ایف پہلی بار دوہرے ترجمے والا قرآنِ پاک شائع کر نے کا اعزاز حاصل کرچکا ہے۔ ’’سیرۃ النّبیؐ‘‘ کا تازہ ایڈیشن قرآنی آیات، اعراب اور دیگر تحقیقی حوالہ جات کے حوالے سے گہری تحقیق کے بعد شائع کیا گیا ہے۔ یہ کتاب این بی ایف کے اُس مشن کا حصہ ہے جس کے تحت تشنگانِ علم کو عظیم اورضخیم کتب کم قیمت پر فراہم کی جاتی ہیں۔