The Risingاین بی ایف کی امپورٹڈ پیپر پر انگریزی زبان میں شائع شدہ کتب میں تازہ اشاعت دی رائزنگ اینڈ سَیٹنگ سَن ایک خوبصورت اور اہم اضافہ ہے ، موضوع کے حوالے سے بھی ، زبان ، بیان ، اسلوب اور انگریزی انشا پردازی کے اعتبار سے بھی جسے میجر جنرل(ر)محمد طاہر نے سوچا ، لکھا اور گلاب کی خوشبو کی طرح اپنے قارئین کے سپرد کیا ۔یہ ایک والد کے اپنے فرزند کے نام لکھے گئے مکتوب کی شکل میں ذاتی کہانی بھی ہے اور زندگی کے سفر کی داستان بھی ۔276صفحات کی اس خوبصورت کتاب کی قیمت 200روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55%رعایتی قیمت پر این بی ایف کی کسی بھی بُک شاپ سے حاصل کر سکتے ہیں۔