readingلندن (بی بی سی) ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی اچھی کتاب میں غرق ہوجانے سے لوگ ایک دوسرے کی صلاحیت سے خود کو جوڑتے ہیں اور انکی احساس ہم آہنگی میں اضافہ ہوتا ہے۔یہ بات دی ریڈینگ ایجنسی کے ایک جائزے میں بتائی گئی ہے۔کہا گیا ہے بچوں اور بالغوں میں خوشی کیلئے مطالعے کرنے سے تعلیمی نتائج کہیں زیادہ حاصل ہوتے ہیں۔برطانیہ کے 4000 بالغوں پر مبنی اس حالیہ مطالعے میں کہا گیا ہے کہ خوشی، سرور، حظ یا لطف حاصل کرنے کیلئے کتابوں کا مطالعہ کرنے والے سماجی تقریبات سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس سے بچوں میں جذبات و احساسات کی سمجھ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں یہ پایا گیا ہے کہ مطالعے کا تعلق، سرور حاصل کرنے، سکون پانے یا راہ فرار اختیار کرنے سے ہے۔ تحقیق میں اس بات پر نظر رکھی گئی ہے ذوق و شوق سے کیا جانیوالا مطالعہ کس طرح ذہنی اور جسمانی صحت کو تقویت پہنچاتا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے جو لوگ عموما لطف اندوز ہونے کیلئے پڑھتے ہیں ان میں تناو¿ اور پڑمردگی (ڈپریشن) پیدا ہونے کے امکان کم ہوتا ہے، ان میں زیادہ خودداری یا خودپسندی ہوتی ہے، وہ مشکل حالات سے نمٹنے کے زیادہ اہل ہوتے ہیں، انکی نیند کا معمول بہتر ہوتا ہے۔