unnamedپشاور(پ ر) صوبائی سیکرٹری محتسب نورعلی خان اور چیف ایگزیکٹیو واپڈاٹیسکوذکاء اﷲ خان نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کی ریڈرزکلب سکیم کاافتتاح کیااسکیم میں کتابوں پر 55%خصوصی رعایت دی گی تھی ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر این بی ایف مراد علی مہمند نے مہمانان کو کتابوں سے متعلق خصوصی بریفنگ دی اور اس سکیم کے فوائد سے آگاہ کیا ۔انھوں نے کہا کہ یہ سکیم پورے ملک کے این بی ایف برانچوں میں شروع ہوچکی ہیں جس سے طلباء وطالبات کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا ہے ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے مزید کہا کہ این بی ایف کی سکیم کا مقصد صرف کتاب کلچرکوفروغ دیاجائے۔ مہمانان خصوصی این بی ایف کی کارکردگی کو کافی سراہا اور کہا کہ کتاب انسان کابہترین دوست ہے کتاب انسان کے کردارمیں مثبت اثر اندازہوتی ہے۔انھوں نے کہا صوبائی حکومت نے این بی ایف کی اسی بہترین خدمات پر پورے خیبرپختونخوکے لیے کتابوں کے لیے1200کاکوٹادیا ۔جس سے سکول وکالجز کے طلباء وطالبات استفادہ اٹھائیں گے ۔ پچھلے سال5200کے ممبرزبنے ہیں اس موقع پراین بی ایف نے volunterممبران بنائے -