IMG_0973اسلام آباد ( 17مارچ 2015ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن سکھر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید رضا شاہ کے مطابق این بی ایف کے مقاصد اور کتب بینی کے فروغ کے لیے این بی ایف کی مقبول عام سکیم ریڈرز کلب کا اجراء کر دیا گیا ہے جس کے تحت تاریخ وطب ، حالات حاضرہ ،علم وادب اور علوم کے جُملہ شعبوں کی کتب 50سے 55فیصد ڈسکاؤنٹ پر خریدی جا سکتی ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ روہڑی ریلوے اسیٹشن ،کتاب مرکز ،سندھیکااور این بی ایف پُرانے سکھر سے شائقینِ کتب اپنی پسند کی کتب رعایتی نرخوں پر حاصل کر سکتے ہیں۔