Falsafay kay Bunyadi Masyleاسلام آباد(یکم اکتوبر2015ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن نے فلسفے کے نامور استاد قاضی قیصر الاسلام کی اہم علمی کتاب ’’فلسفے کے بنیادی مسائل‘‘ شائع کر دی ہے۔ یہ اس کتاب کا آٹھواں ایڈیشن ہے۔ فلسفے کے طلبہ و اساتذہ اور محققین کے لیے آسان فہم اردو میں یہ ایک مقبول کتاب ہے۔ مصنف کی کتاب’’تاریخِ فلسفۂ مغرب ‘‘ بھی دو جلدوں میں شائع ہو چکی ہے۔ اس کتاب کے پانچ حصے اور اکیس ابواب ہیں۔پیش لفظ میں ڈاکٹر انعام الحق جاوید لکھتے ہیں کہ اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 1986میں منظر عام پر آیا تھا اور اس کی اہمیت کے پیشِ نظر یہ تازہ ایڈیشن اس کاآٹھواں ایڈیشن ہے جو فلسفے کے طلبہ و اساتذہ اور محققین کے لیے ایک عمدہ کتاب ہے۔