لاہور، قائد اعظم لائبریری لاہور میں آج  سے سہ روزہ کتاب میلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ کتاب میلہ قائد اعظم لائبریری، گورنمنٹ پنجاب پبلک لائبریری، ڈائریکٹوریٹ آف لائبریریز پنجاب اور پنجاب لائبریری فائونڈیشن کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ کتاب میلے کا باقاعدہ افتتاح آج سہ پہر 3 بجے کیا جائے گا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز پنجاب اوریا مقبول جان ہوں گے۔ کتاب میلے میں کتابوں سے محبت رکھنے والوں کی کثیر تعداد متوقع ہے۔

image-4222ec7ca8092476483a02e198d38ba0487ee679c07b80b549e574f244a7e0f8-V