ملک اشفاق کی کتاب ’’قدیم دور کی عظیم فلسفی خواتین‘‘ شائع ہو گئی
falsafi khawateenاسلام آباد (9نومبر2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نامور محقق و مصنف اور مترجم ملک اشفاق کی 122 صفحات پر مشتمل سمارٹ سائز بُک ’’ قدیم دور کی عظیم فلسفی خواتین‘‘کے نام سے شائع ہو گئی ہے۔ قیمت110 روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55 فی صد ڈسکاؤنٹ پر صرف 49 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں ۔ ملک اشفاق نے بڑی محنت اور عرق ریزی سے اس موضوع پر قابلِ قدر تحقیق کی ہے اور علوم فلسفہ خوشہ چینوں کے لیے زمانۂ قدیم کی فلسفی خواتین پر یہ کتاب آسان ، سادہ اور قابلِ فہم زبان میں لکھی ہے۔ نیشنل بُک فاؤنڈیشن نے یہ کتاب اس کی اسی اہمیت کے پیشِ نظر خوبصورت گٹ اپ کے ساتھ شائع کی ہے جس سے فلسفے کے طلبہ واساتذہ ہمہ وقت استفادہ کر سکتے ہیں

محمد شمس الحق کی کتاب’ پیمانۂ غزل ‘‘کی جلد سوم شائع ہو گئی
paimana e ghazal
اسلام آباد (9 نومبر2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن برق رفتاری کے ساتھ شائقینِ کتب کے لیے نہایت کم قیمت مگر اعلیٰ معیار اور دیدہ زیب طباعت و گٹ اپ کے ساتھ نئی کتب شائع کر رہا ہے۔ سینئمحقق و مولف محمد شمس الحق کی تحقیق و تذکرہ نویسی پر مشتمل 566صفحات کی کتاب ’’پیمانۂ غزل‘‘ کی جلدسوم بھی این بی ایف کے اسی سلسلۂ اشاعت کی ایک اہم کڑی ہے۔اس سے قبل مولف کی اسی کتاب کی دو جلدیں شائع ہو چکی ہیں۔اس جلد کی قیمت 470روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران صرف 217روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ کتاب ایم فل/پی ایچ ڈی کی سطح کے اہلِ علم اور طلبہ کے لیے ایک سدا بہار تحفہ ہے۔ مولف نے بڑی عرق ریزی اور محنت و جستجو سے اسے مرتب کیا ہے۔ اس میں دورِ جدید کے نامور اور تمام اہم شعراء کے مختصر حالات و کوائف اور منتخب کلام شامل ہے۔