شجاع آباد (دنیا  نیوز) بلدیہ شجاع آباد میں قائم تاریخی پبلک لائبریری عرصہ دراز سے بند ،،شجاع آباد شہر کی واحد لائبریری جو کبھی بلدیہ ہال میں قائم تھی کوختم کر کے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا گیا جس پر بعد ازاں سرکاری دفاتر نادرا اور ٹریفک پولیس قائم کر دیئے گئے اور اس طرح نوجوانوں کو علم کیساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں سے بھی دور کردیا گیا شہریوں کا کہنا تھا کہ حکمرانوں اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہوچکی ہے ،ہمارا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ شجاع آباد شہر کی واحد پبلک لائبریری کو بحال کیا جائے ورنہ شہری احتجاج پر مجبور ہونگے ۔