news-لاہور۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے کتاب میلے کا آج سےآغاز ہو گیا ہے۔تقریب کا افتتاح صبح دس بجے پنجاب کے قائم مقام گورنر رانا محمد اقبال نے کیا۔اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے چیف لائبریرین حسیب احمد پراچہ کا کہنا تھا کہ کتاب میلے میں ملک کے نامور پبلشرز اور بک سیلرزاپنے سٹا ل لگائیں گے۔ پنجاب یونیورسٹی لائبریری اس کتاب میلے کی کامیابی کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی تا کہ معاشرے میں کتاب اور علم دوستی کو فروغ حاصل ہو۔۔