تحریر: محمد یوسف علی،لائف ممبر پاکستا ن لائبریری کلب

تحقیقی اور پروفیشنل ادارے کسی بھی پروفیشن کا ستون ہوتے ہیں جو ہمہ وقت پروفیشن کی بہتری میں مصروف عمل ہوتے ہیں مگر بدقسمتی سے لائبریری پروفیشن سے وابستہ ادارے غیر فعال اور معلق حالات میں ہیں۔ جہاں پروفیشنل سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اور ادارے تحقیق اور مہارت سے متعلق امور چند افراد تک محدود ہیں۔ ایسی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان لائبریری کلب کی بنیاد رکھی گئی۔

1n
پاکستان لائبریری کلب کا قیام ۲۰۱۱ میں عمل میں آیا ۔ یہ ادارہ خالصتاًلائبریری پروفیشنل کی خدمت فلاح و بہبود اور لائبریرین کے آپس کے پیشہ وارانہ خدمات کی دلچسپی، ان کو دوران ملازمت مختلف قسم کی ٹرینیگ اور دیگر حوالوں سے آگاہ کرنا۔ اس ادارے کے اہم مقاصد ہیں۔ یوں تو لائبریری کے مختلف ادارے پاکستان میں عرصہ داراز سے قائم ہیں ۔ مگر بہت کم ادارے ایسے ہیں جو بہت فعال اور سرگرم عمل ہیں۔ ان میں سے ایک ابھرتا ہوا ادارہ جسے ہم پاکستان لائبریری کلب کے نام سے جانتے ہیں خاص طور پر کراچی کے لائبریرین میں خاصا مشہور ہوتا جا رہا ہے۔ اسکی شہرت کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر نوجوان لائبریرین اس کلب کی رکنیت حاصل کر رہے ہیں۔

3n
پاکستان لائبریری کلب کا ایک خاصہ رہا ہے کہ مختلف وقت میں لائبریری کے سر گرم مو ضوعات پر مختلف ٹرینگ اور پروگرام ہر مہینہ یا دو مہینہ میں باقاعدگی سے انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جو نہ صرف نوجوان لائبریرین کے لئے بہت مفید ہے بلکہ مختلف سینئر اور تجربہ کار لائبریرین بھی اس ٹرینگ کورسز میں شرکت کر کے اپنی پیشہ وار استعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ہونے والے کوہا  اورڈی سپیس کی ٹرینگ پروگرام میں کراچی کے علاوہ اندرون سندھ اور صوبہ پنجاب کے لائبریرین نے بھی شرکت کی۔
پاکستان لائبریری کلب نے حال ہی میں نائجریا کی لائبریری ایسوسیشن کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جس کے تحت نائجریا کے لائبریرین کی ٹرینگ کے لئے پاکستان لائبریری کلب کے نامزد ایکسپرٹ کرینگے۔ جو کہ پاکستانی لائبریری پروفیشن کے لئے ایک فخر کا باعث ہے۔ جس میں لائبریری آٹومیشن کوہا اوراوپن سورس سافٹ وئیر شامل ہیں۔

2nاس کے علاوہ مختلف اہم دنوں اور موقع کی مناسبت سے دیگر پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں ورلڈ بک ڈے ، لائبریری ڈے ، پکنک اور عید ملن پارٹی و دیگر شامل ہیں۔
پاکستان لائبریری کلب کے ڈائریکٹر کے بقول لائبریرین اور پروفیشن کے فروغ کے لئے ان کا اداراہ ہمہ وقت کام کرتا رہے گا۔ اور ہماری کوشش ہے کہ دیگر لائبریری کے پروفیشنل اداروں اور ایسو سیشن سے ہٹ کے مختلف انداز میں کام کیا جائے۔ اور ہمیں کتنی کامیابی ملے گی یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ آپ سب دوست ہمارے پروفیشن کی بہتری اور نکھار کے لئے اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔