Parls of wisdomاسلام آباد(4مئی 2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے شعبہ مطبوعات کے تحت معیاری و مفید کتب کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں 340صفحات پر مشتمل نئی پاکٹ سائز کتاب پرلز آف وزڈم بہترین تزئین و طباعت کے ساتھ شائع ہو گئی ہے۔ اس میں دنیائے دانش کے نامور رہنماؤں ،فلاسفہ اور دانشوروں کے اقوالِ زریں ہیں جنہیں معروف رائٹر میجر جنرل(ر) محمد طاہر نے مرتب کیا ہے۔ کتاب کی قیمت 150روپے ہے جسے این بی ایف ریڈرز کلب کے ممبران 55فیصد ڈسکاؤنٹ پرصرف 68روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ کتاب یونیورسٹیوں کے طلبہ و اساتذہ اور ایم فل پی ایچ ڈی کے مقالہ نگاروں سمیت علم و دانش کے خوشہ چینوں کے لیے ایک خوشبودار لڑی کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ تازہ ترین کتاب این بی ایف کے پاکٹ سائز اور سمارٹ بک سلسلے میں ایک خوبصورت اضافہ ہے جو این بی ایف کی مرکزی بک شاپ واقع6۔ ماؤو ایریا، تعلیمی چوک سیکٹر جی ایٹ فور سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس علمی و معلوماتی کتاب میں 733اقوال اور 115شخصیات کی تصاویرشامل ہیں۔