aiouاسلام آباد، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹر سے ایل ایل بی لائبریری سائنس میں ایم فل اور فائن آرٹس میں بیچلر ڈگری پروگرامز کے داخلوں کا آغاز کرے گی ، اس حوالے سے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ایل ایل بی پروگرام کا معیار برقرار رکھنے اور بہتر انداز میں چلانے کے لئے پاکستان بار کونسل سے بات چیت کررہے ہیں ، ایل ایل بی پروگرام فیس ٹو فیس کلاسز پر مشتمل ہوگا، ابتدائی طور پر راولپنڈی، اسلام آباد ریجن کے طلبہ مستفید ہوں گے ، فائن آرٹس میں بیچلر ڈگری پروگرام کیلئے نیشل کالج آف آرٹس کے ساتھ گفت و شنید جاری ہے ، بہت جلد فائن آرٹس کا شعبہ قائم کردیا جائے گا، لائبریرین کی ضرورت پورا کرنے کیلئے آئندہ سمسٹر سے لائبریری سائنس میں ایم فل پروگرام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے ، اسی طرح سائنس ڈسپلن کے بیالوجی شماریات اور ریاضی میں چار سالہ بی ایس پروگرام بھی شروع کیا جائے گا، اوپن یونیورسٹی کو بہت جلد پروفیشل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے معیاری ادارے کی شناخت حاصل ہوجائے گی۔