new yorkنیو یارک کی پبلک لائبریری میں ٹرین کے ذریعے صارفین تک کتابیں پہنچانے کا نیا اور جدید سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے اب پڑھنے کے شوقین افراد اپنی جگہ پر بیٹھ کر کتابوں کا مطالعہ کر سکتے ہیں جبکہ کتابیں خود آپ تک پہنچیں گی۔

لائبریری میں موجودروز ریڈنگ روم میں عوام کے لئے 24چھوٹی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک ٹرین بک متعارف کرائی گئی ہے، جس میں ہر ایک گاڑی 30پاؤنڈ تک کا وزن اٹھا کر لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کتابیں صارفین تک پہنچانے والی یہ گاڑیاں ایک منٹ میں 75فٹ کا راستہ طے کر تی ہیں اور 5منٹ کے مختصر دورانیے میں آرڈر کی ہوئی کتابیں لوگوں تک پہنچادیتی ہیں۔

واضح رہے لائبریری میں اس سے قبل کتابوں کی ترسیل کا نظام سست اور پرانا تھا، جس کے بعد اب یہ نیا سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جو شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے۔

بشکریہ: جیو نیوز