افضل پارس کی مرتب کردہ کتاب’’حکمت کی باتیں‘‘ شائع ہو گئی
Hikmat ki Batain
اسلام آباد(6ستمبر2015ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام افضل پارس کی سماجی تاریخ کے سبق آموز واقعات پر مبنی مرتب کردہ 100 صفحات کی کتاب ’’حکمت کی باتیں‘‘ شائع ہو گئی ہے۔ قیمت 100 روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران خصوصی ڈسکاؤنٹ پر صرف 45 روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں دُنیا کے نامور اور بڑے لوگوں کی زندگیوں سے اُن واقعات کو شامل کیا گیا ہے جن سے آنے والی ہر نسل رہنمائی حاصل کرے گی۔

این بی ایف کی ایک اہم اور ضخیم کتاب’’اللہ کی تلوار‘‘ شائع ہو گی ہے

اسلام آباد (6ستمبر2015ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی تیزی سے مقبول ہوتی کتب کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں 475 صفحات کی تازہ ترین کتاب ’’اللہ کی تلوار‘‘ ہے جس کے مصنف لیفٹیننٹ جنرل (ر) آغا ابراہیم اکرم ہیں۔ قیمت 400 روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55 فی صد رعایت پر صرف 180 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ نامور سپہ سالار خالد بن الولیدؓ کے حالات زندگی اور جنگی کارناموں پر مشتمل ہے اور اسلامی تاریخ کی مستند ترین کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔ تاریخ کے طلبہ و اساتذہ کے لیے یہ کتاب بہت اہمیت رکھتی ہے۔ منفرد سائز ، اعلیٰ کوالٹی کا پیپر اور بہترین طباعت اس اہم، کتاب کی نمایاں خوبیاں ہیں۔ ’’اللہ کی تلوار‘‘ مصنف کی اپنی ہی انگریزی کتاب سورڈ  آف  اللہ کا اردو ترجمہ ہے۔ مصنف جو خود جرنیل اور فنِ حرب کے ماہرہیں، نے اتنے اہم موضوع پر لکھتے ہوئے تحقیق کے تمام تقاضے پورے کیے ہیں۔