a
اسلام آباد( 27جولائی2015ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے صدر دفتر اسلام آباد میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (آئی ٹی) این بی ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید کے وژن کی روشنی میں دن رات مصروفِ عمل ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روزملک بھرمیں این بی ایف کے دفاتر کے لیے ترتیب دئیے گئے آئی ٹی کے تربیتی کورسز کے پہلے فیز میں صوبہ خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے ممبران نے شرکت کی ۔شرکاء میں کے پی کے سے محمد ارشد خان ، محمد عالم خان ، اور فضلِ رحمان کے علاوہ ہیڈ آفس سے علی حیدر بھٹو ، مجید ملک، آفتاب، طاہر، اسد رسول، محمد ریاض، ذیشان اور دیگر نے حصہ لیا۔آئی ٹی انچارج فیصل شعیب عثمانی نے ویب بیسڈ سافٹ وئیر پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کے تحت این بی ایف کی ریڈرز کلب ممبر شپ کو ملک بھر میں سنٹریلائز کرنا، ممبر شپ لینے والوں کواندرون و بیرون ملک فوری کارڈ کی سہولیات فراہم کرنا اور ممبر شپ کو ٹرانسپیرنٹ بنانا مقصود ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پورٹیبل سسٹم کے تحت ریڈرز کلب کی اہمیت و افادیت کا شعور بیدار ہوگا اور ممبر شپ بڑھے گی ۔ آئی ٹی انچارج نے بتایا کہ اگلے چند روز میں صوبہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی یہ تربیتی کورسز منعقد کیے جا رہے ہیں ۔
اسلام آباد میں منعقدہ تربیتی کورس کے پہلے روز شرکاء کو نئے سسٹم کے تحت عملی طور پر ریڈرز کلب کارڈز بنا کر دکھائے گئے جب کہ آخر میں سوال جواب سیشن میں شرکاء نے بھر پور حصہ لیا۔شرکاء نے اس تربیتی کورس کو بہت مفید اور معلوماتی قرار دیا۔