unnamed (1)اسلام آباد ( 18اگست2015ء)نامور سکالر ، محقق ، ماہر نصابیات پروفیسر ڈاکٹر عطش درانی ( تمغۂ امتیاز) کے علمی، تحقیقی، تاثراتی اور تخلیقی رُشحماتِ قلم کے حوالے سے 198صفحات پر مبنی کتاب ’’باقیاتِ عطش‘‘ شاخِ زریں اسلام آباد کے زیر اہتمام شائع ہو گئی ہے۔ مرتب پروفیسر ڈاکٹر سید اشفاق حسین بخاری ہیں۔ کتاب میں شامل تمام ابواب ڈاکٹر عطش درانی کے فلسفے، فکر، اور اُردو زبان و ادب کے حوالے سے ان کی سوچ اور فکری لائحہ عمل کا بھر پُور تعارف پیش کرتے ہیں۔ ہر باب اپنی جگہ ایک مبسوط مقالہ ہے جو پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ ڈاکٹر اشفاق حسین بخاری نے ،جن کا خود ملک کے مایہ ناز اساتذہ اور محققین میں شمار ہوتا ہے اپنی اس تازہ کتاب میں بھی اپنے ممدوح کے بھرپُور تعارف میں حق ادا کیا ہے۔