unnamed (2)این بی ایف بُک میلے کے ریڈنگ سیشنز میں پاکستان کے دوست ملک چین کی زبان میں چینی کتب کی بُک ریڈنگ ہوئی۔ ماڈریٹرز میں گریس، مسز تہمینہ، مسز شایان اور سائرہ قدیر شامل تھیں۔ یہ پروگرارم روٹس سکول کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر چینی کتب کی نمائش ہوئی اور شرکاء نے این بی ایف کے زیرِ اہتمام چینی اور اُردو زبانوں کی شائع ہونے والی کتابوں پر گفتگو کی۔ برادر اسلامی ملک ایران سے پاکستان کے اخوت کے رشتے کے پس منظر میں فارسی بُک ریڈنگ سیشن بھی بُک میلے کا اہم حصہ تھا۔ پروگرام کوآرڈینیٹر علی کُمیل قزلباش تھے۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر امبر یاسمین اور ڈاکٹر شائستہ درانی نے رابطہ کاری کے فرائض انجام دیئے۔ شرکاء میں پرتو روہیلہ، ڈاکٹر آغامحمد ناصر، ڈاکٹر جواد ہمدانی، شہاب الدین دارائی، عیسیٰ کریمی، ڈاکٹر فرشتہ آ ہنگری اور ڈاکٹر رشیدہ حسن دیگر شامل تھے۔ شرکاء نے اُردو ، فارسی لسانی اشتراکات پر مذاکرہ میں حصہ لیا جب کہ معاصر فارسی افسانہ نگار راضیہ تجّار کے افسانے کی ریڈنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ رومی کی مثنوی اور غالب کے فارسی خطوط پر بھی گفتگو ہوئی۔
این بی ایف بُک میلے کے ایک اور اہم پروگرام’’ ذٰلک الکتابُ لاریب فی‘‘ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وا ئس چانسلر اور نامور مفکر و دانش ور پروفیسر ڈاکٹر انیس نے اسلامی فلسفۂ حیات اور معیشت کے موضوع پر فکر انگیز اور پُر مغز خطاب کیا۔ اس پروگرام کا دوسرا اہم حصہ قرأت سیشن تھا جس میں قاری عطا الرحمن عابد، قاری بزرگ شاہ الازہری اور قاری نجم مصطفی نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ اس پروگرام کے کوآرڈینیٹر محمد جمیل جابر تھے۔