خصوصی تاثرات عطاالحق قاسمی پیش کریں گے ۔شرکاء مہمان سے براہ راست گفتگوکریں گے

Anwar-masood
اسلام آباد ( 23اپریل 2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے گرینڈ بُک فئیر 2015ء میں آج 23اپریل (جمعرات) لائیو وِد لیجنڈ میں دُنیا ئے ظرافت کے نامور شاعرانور مسعود کے ساتھ خصوصی شام اعتراف پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر کے مین آڈیٹوریم میں رات ساڑھے آٹھ بجے منعقد ہو گی ۔ انور مسعود کی شخصیت و فن اور اُن کے شعری سفر کے حوالے سے خصوصی تاثر نامور کالم نگار عطاء الحق قاسمی پیش کریں گے ۔اس پروگرام میں انور مسعود عوام کی پسند کے مطابق اپنا خوبصورت ظریفانہ کلام سنائیں گے اور اُن کے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔