suqraatاسلام آباد (پ ر)’’ سقراط کے آخری ایّام‘‘ جہانِ علم و دانش میں حکمرانی کرنے والی وہ اہم علمی و تحقیقی و سوانحی کتاب ہے جو یونان کے عظیم فلسفی اور سقراط کے شاگردِرشید افلاطون نے لکھی تھی اور اہلِ فلسفہ کہتے ہیں کہ اس تحریر میں افلاطون نے شاگرد ہونے کا حق ادا کردیا۔ نیشنل بُک فاؤنڈیشن نے مغربی علوم و فلسفہ کے ان معماران کی زندگی اور ان کے نظریے کو مشرقی علوم کے شائقین و محققین تک پہنچانے کے لیے اس اہم ترین کتاب کو اردو میں پیش کر کے اپنے مقاصد اور مشن کی منزل کی جانب ایک اہم قدم بڑھایا ہے۔ اردو میں ترجمہ و توضیح کا فریضہ پروفیسر اکرام الرحمان نے انجام دیا ہے جو ایک معروف بزنس یونیورسٹی کے سند یافتہ ہیں اور ان دنوں وہیں تدریس کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ مصنّف تاریخ ,مذہب اور فلسفے کے موضوعات پر کامل دسترس رکھتے ہیں۔ اس کتاب کا انتساب ’’آپ کے نام‘‘ ان کی انفرادیت کا پتہ دیتی ہے۔ 225صفحات کی اس کتاب کی قیمت 180روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد رعایت پر صرف 81روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔تاریخ، تحقیق، علم وادب اور فلسفے کے طلبہ و اساتذہ کے لیے یہ کتاب اس سال کا ایک بہترین تحفہ ہے۔