16-03-2015  National Book Foundation Book Fair  Photo Peshawarاسلام آباد ( 18مارچ 2015) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف سرکاری وغیرسرکاری تنظیموں نے سٹالز لگائے۔ اس موقع پر نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے مقامی آفس نے بھی اپنی تازہ اور دیگر مطبوعات کا سٹال لگایا جس میں عام لوگوں اور خواتین نے گہری دلچسپی لی۔ ریجنل انچارچ کوئٹہ کے مطابق اس سٹال میں این بی ایف کی مختلف موضوعات پر مبنی اہم کتب رکھی گئیں اور لوگوں کو ریڈرز کلب کے تحت 55فی صدڈسکاؤنٹ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے ان کتب کے معیار اور قیمت کے حوالے سے رعایت کے پہلُو کو سراہا۔