IMG_7557اسلام آباد ( 10مارچ 2015ء ) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس واقع تعلیمی چوک جی ایٹ فور میں قائم کیا گیا نیشنل بُک میوزیم ملک میں اپنی نوعیت کا منفرد بُک میوزیم ہے جہاں علم وادب ، فنون لطیفہ ،پرانی تاریخی کتب ، قلمی نسخے اور بہت سے تاریخی نوادرات کا اعلیٰ ذخیرہ موجود ہے۔ اس بُک میوزیم کا افتتاح گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کیا اور اس میں رکھے گئے قرآن پاک کے صدیوں پُرانے لاجورد اور سونے کے پانی سے لکھے ہوئے قلمی نسخوں سمیت قائداعظم ، علامہ اقبال ، حفیظ جالندھری ، مرزا غالب ،فیض احمد فیض، سعادت حسن منٹو اور احمد ندیم قاسمی کے sculpturesاور نایاب کتب کے ذخیرے کو سراہا ۔ یہ بُک میوزیم قومی یگانگت اور ملی یکجہتی کا مظہر ہے اور تاریخی نوادرات، صدیوں پُرانے خطوط، مشاہیر کے زیر استعمال اشیاء اور دیگر حوالوں سے ایک شاہکار کی حیثیت رکھتا ہے۔

IMG_7584پاکستان کے تمام صوبوں کے نمائندہ شعرا اور دانشوروں کے خصوصی گوشے بھی میوزیم میں موجود ہیں۔