unnamedاسلام آباد ( 18اگست 2015ء ) کشمیر کے مروم خیز خطے سے تعلق رکھنے والے نامور محقق ، سکالر اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد فیکلٹی آف عریبک اینڈ اسلامک سٹڈیز کے پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید خان عباسی کی ایک اور اہم کتاب ’’ الفوز الکبیرفی اصول التفسیر‘‘ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شائع ہو گئی ہے۔یہ کتاب حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی شہرہ آفاق تصنیف کی تلخیص و ترجمہ ہے۔ انتساب مولانا پروفیسر عبداللہ کاکا خیل کے نام ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی لکھتے ہیں کہ ڈاکٹر عبد الحمید خان عباسی نے شاہ ولی اللہ کے بیان کردہ علمی نکات و کلیات کو آسان و سلیس پیرائے اور شگفتہ زبان میں پیش کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس کتاب سے طلبہ و اساتذہ ، اہلِ تحقیق اور عام قارئین کما حقہ، مستفیض ہوں گے۔98صفحات پر مشتمل اس اہم علمی موضوع کی حامل کتاب کی قیمت 100روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران صرف 45روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔ کتاب بہترین پیپر پر دیدہ زیب طباعت و تزئین کے ساتھ شائع کی گئی ہے۔