1 copyاسلام آباد(09مارچ2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے بنیادی مقاصد میں ملک کے نونہالوں اور طلبہ کو عالمی ادب کے فکری ورثے اور تہذیب و تمدن سے روشناس کرانا بھی ہے تاکہ وہ دنیا کے بدلتے ہوئے حالات اور جدید وژن سے آگاہی حاصل کر سکیں۔ ا ین بی ایف کی اردو میں تازہ ترین کتاب ’’ایک ملک، ایک کہانی2‘‘ کے نام سے معروف شاعر ریاض عادل کی مرتب کردہ ہے جس میں جاپان ، افغانستان ، ترکی ، شام ، جرمنی ، چین ، یونان ، مراکش، روس، برطانیہ ، فرانس ، اٹلی سمیت کئی دیگر ممالک کی بہترین اور نمائندہ لوک کہانیاں شامل ہیں۔ ہر کہانی کے مطابق فور کلر سیکچز محمد تیمور کی مہارت کا مظہر ہیں۔ 176صفحات کی اس منفرد سائز اور بہترین طباعت کی کتاب کی قیمت دو سو روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران55%ڈسکاؤنٹ پر صرف 90روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔ ان کہانیوں کو اردو کے قالب میں ڈھالنے والے لکھاریوں میں نصر ملک ، ابصار عبدالعلی ، رضوانہ سید علی، رئیس فاطمہ ، مسعود احمد برکاتی، مسعود منور اور دیگر شامل ہیں۔ مذکورہ کتاب عالمی دانش و دانائی کا نادر نمونہ ہے جس میں بچوں کے لیے دلچسپ علمی خزانہ موجود ہے۔