Titalاسلام آباد(09مارچ 2015ء)نیشنل بک فاؤنڈیشن کا فروری ، مارچ2015ء کا ماہانہ میگزین ’’کتاب‘‘ دلکش سرورق کے ساتھ شائع ہو گیا ہے۔ مدیراعلیٰ ڈاکٹر انعام الحق جاوید ، مدیر منتظم آفتاب سومرو اور اعزازی مدیر احمد خلیل جازم ہیں۔ اس شمارے میں وزیراعظم پاکستان کے امور خارجہ کے ایڈوائزر سرتاج عزیز ، نامور ناول نگار بانو آپا ، معروف شاعر افتخار عارف اور تہران یونیورسٹی کے سربراہ شعبۂ اردو ڈاکٹر علی بیات کے خطوط بھی شامل ہیں۔ سرتاج عزیز نے این بی ایف کی مفید و معیاری اور کم قیمت کتب کو سراہا ہے ۔ بانو آپا ، افتخار عارف اور ڈاکٹر علی بیات نے این بی ایف کی طرف سے تحفۂ کتب کو علم پروری اور فروغِ کتب بینی کے لیے پیش رفت قرار دیا ہے۔58صفحات کے اس شمارے کی قیمت 50/-روپے ہے ۔ دیگر مندرجات میں سال 2014ء کی کامیابیوں کا جائزہ، بک فیئرز کی رپورٹس ، ٹیبل غزل کیلنڈر کا خصوصی گوشہ ، نئی مطبوعات کی کیٹلاگ ، این بی ایف اور انٹریونیورسٹی کنسورشیم کے مابین معاہدے کی رپورٹ ، 22تا26اپریل 2015ء میں منعقد ہونے والے چھٹے قومی کتاب میلے کی خبروں سمیت قارئین کے لیے بہت سی علمی معلومات شامل ہیں۔