unnamed
اسلام آباد (3اگست2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مفید، معلوماتی، معیاری اور نہایت ارزاں قیمت کی کتب کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔ اعلیٰ معیار اور بہت کم قیمت کی وجہ سے ادارے کی شائع ہونے والی کتابوں کی مانگ اور مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کئی کتابوں کے ہزاروں کی تعداد میں دوسرے اور تیسرے انڈیشنز شائع ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں امریکہ میں مقیم ڈاکٹر آصف ریاضِ قدیر کی مرتب کردہ کتاب ’’میرے پسندیدہ افسانے‘‘ اور ڈاکٹر ندیم شفیق ملک کی کتاب ’’علامہ اقبال کی تابندہ یادیں‘‘ کا دوسرا ایڈیشن خوبصورت گٹ اپ کے شائع ہو گیا ہے قیمت بالترتیب 140روپے اور 20 2روپے ہے۔ ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد ڈسکاؤنٹ پر یہ کتب حاصل کر سکتے ہیں۔