1اسلام آباد (یکم اکتوبر2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کا شعبہ مطبوعات ایک تسلسل کے ساتھ عالمی معیار و موضوعات کی حامل کتب شائع کرنے میں دن رات مصروف ہے۔ اسی حوالے سے این بی ایف کی 426صفحات پر مشتمل بہترین تزئین و طباعت، اعلیٰ کوالٹی کے پیپر اور فور کلر کی تاریخی تصاویر کے ساتھ متنوی مولانا روم سے منتخب کلام کا منظوم ترجمہ ساتھ شائع کیا ہے۔ مولف محمد یونس سیٹھی وفا ہیں جو مولانا کے شیدائیوں میں سے تھے مثنوئ مولانا روم دنیائے شعرو ادب کی ایک شہکار تصنیف ہے جس کا یہ دوسرا ایڈیشن ہے۔ قیمت 370روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران صرف 167 روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔