19-04-2015 National Book Fundetion Peshawar Photoپشاور ۔(پ ر)نیشنل یوتھ اسمبلی کے گورنر محمد عامر خان اور یوتھ آفیسر کے منسٹر شہاب شاہ یوسفزئی نے ڈائریکٹر این بی ایف مراد علی مہمند کے آفس میں ملاقات کی ۔جس میں یوتھ اسمبلی اور نیشنل بک فاؤنڈیشن مل کرسالانہ (نیشنل بک ڈے)این بی ایف حیات آباد آفس میں جوش وخروش سے منائے گے۔اس سلسلے میں یوتھ اسمبلی اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کی طرف سے اے پی اے خیبر ایجنسی فہد وزیراورصوبائی وزیر پی ٹی آئی فضل الہٰی کوخصوصی دعوت دی گئی ہیں۔جن کے دست مبارک (نیشنل بک ڈے)2015باقاعدہ 22اپریل کوافتتاح ہوگا۔نیشنل بک ڈے میں مختلف کالجز،یونیورسٹیوں ،سکولوں اور بک سیلرز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہیں۔بک سیلرز کتابوں کے سٹالز پر حصہ لیں گے جو کتابوں پر 55فیصد رعایت کریں گے ۔اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسودکو بھی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔جو این بی ایف کی موبائیل بک شاپ کا افتتا ح کریں گے۔