unnamedاسلام آباد (31اگست 2015ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے صدر دفتر 6 ماؤ ایریا تعلیمی چوک جی ایٹ فور میں واقع پاکستان میں اپنی نوعیت کا منفرد نیشنل بُک میوزیم قرآن گیلری، نادرونایاب کتب، تاریخی خطوط، مشاہیر کے مجسمے اور پاکستان کی علاقائی زبانوں کے حوالے سے ڈھیروں معلومات کے باعث عوام وخواص کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اس میوزیم میں شہرۂ آفاق ڈراما نگار شیکسپئر کی قلمی تحریر، ورڈزورتھ کی کتب کا قدیمی سیٹ ،مشاہیر کے استعمال شدہ پین، جیکٹ، عینک، اور دیگر تاریخی اشیاء موجود ہیں۔ قائداعظم ، مرزا غالب، علامہ اقبال، حفیظ جالندھری، سعادت حسن منٹو، احمد ندیم قاسمی، اور فیض احمد فیض کے مجسمے خاصے کی چیز ہیں جو فیملیز اور طلبہ کے لیے کشش رکھتے ہیں۔ یہ بُک میوزیم علم اور نایاب کتب کی ایسی کائنات ہے جہاں سے تاریخ کی تحقیق و جستجو کرنے والے بے بہا فیض حاصل کر سکتے ہیں