dil to mera udas haiاسلام آباد۔  نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رواں صدی کے میر تقی میر اور منفرد لہجے کے شاعر ناصر کاظمی کے فن و شخصیت اور اُن کے منتخب کلام پر مبنی سینئر استاد اورشاعر ڈاکٹر توصیف تبسم کی مرتب کردہ 296صفحات کی نئی کتاب ’’دل تو میرا اُداس ہے ناصر‘‘کا 2013ء کے بعددسمبر2015ء میں اب دوسرا ایڈیشن نئے ٹائٹل اور نئے گٹ اَپ کے ساتھ شائع ہو گیا ہے۔ قیمت 210روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد ڈسکاؤنٹ پر صرف 95روپے کے عوض این بی ایف کی کسی بھی بُک شاپ سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ این بی ایف کے ’’سمارٹ بکس‘‘ سلسلے میں شائع شدہ اس انتخاب میں ڈاکٹر توصیف تبسم نے ناصر کاظمی کا وہ آخری طویل انٹرویو بھی شامل کیا ہے جو انتظار حسین نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے ناصر کاظمی کی وفات سے چند ہفتے قبل کیا تھا۔ دیدہ زیب طباعت اور دلفریب سکیچز سے آراستہ یہ کتاب علم و ادب کے طلبہ و اساتذہ کے لیے کسی انمول تحفے سے کم نہیں۔ ڈاکٹر توصیف تبسم نے جس عرق ریزی سے یہ انتخاب کیا ہے وہ یقیناًقابلِ داد ہے، بالخصوص اُن کا تحریر کردہ ’’ابتدائیہ‘‘ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے اور ناصر کاظمی پر ایک بھر پور معلوماتی مقالے کی حیثیت رکھتا ہے۔