muntakhab afsanyاسلام آباد (4نومبر 2015ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی اشاعتِ کتب کی رفتار میں مسلسل تیزی آرہی ہے۔ تقریباً روزانہ یا ایک دو دن کے وقفے کے بعدکتابیں چھپ رہی ہیں۔ نئی شائع ہونے والی کتب کے اسی تسلسل میں نامور شاعرہ، مصنفہ، اور ممتاز دانشور ڈاکٹر ناہید قاسمی کی 371 صفحات کی مرتب کردہ نئی کتاب ’’منتخب افسانے، احمد ندیم قاسمی‘‘ کے نام سے شائع ہو گئی ہے۔قیمت 200 روپے جو این بی ایف کے معیاری مگر نہایت کم قیمت کتب کی فراہمی کے نعرے کی تصدیق کرتی ہے۔ ریڈرز کلب کے ممبران سے این بی ایف کی کسی بھی آؤٹ لیٹ سے 55 فی صد خصوصی ڈسکاؤنٹ پر صرف 90 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کتاب میں شامل ڈاکٹر ناہید قاسمی کا مبسوط، مدلل اور طویل دیباچہ ندیم کی افسانہ شناسی پر ایک سند کی حیثیت رکھتا ہے۔ این بی ایف کی یہ کتاب ’’ندیم صدی‘‘ کے سلسلے کی بھی ایک اہم کڑی ہے۔ چند ماہ قبل ڈاکٹر ناہید قاسمی کی مرتب کردہ احمد ندیم قاسمی کی غزلوں کا انتخاب بھی این بی ایف نے شائع کیا ہے۔