mr chipsاسلام آباد۔نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام معیاری و مفید اور متنوع موضوعات کی کتب کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔ انگریزی ادب کی پروفیسر پروین امین الحق کی 98صفحات پر مشتمل کتاب ’’الوداع مسٹر چپس ‘‘ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو انہوں نے ناول نگار جیمز ہلٹن  کے معروف ناول  گڈ  بائی  مسٹر  چپس  کا با محاورہ اورسلیس و شگفتہ اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ انتساب افشاں ساجد کے نام ہے۔’’گڈ بائے مسٹر چپس‘‘ متوسط درجے کے لڑکوں کے سکول میں پڑھانے والے ایک سکول ماسٹر کی کہانی ہے اور ناول نگار نے باتوں باتوں میں انتہائی خوبصورت، دلچسپ اور مدلل انداز میں زمانۂ حال پر مکالماتی انداز میں بھر پور تبصرہ کیا ہے۔ دلفریب طباعت سے آراستہ اس ناول کی قیمت 70روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران این بی ایف کی کسی بھی بُک شاپ سے صرف 32روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کتاب کے ذریعے طلبہ و قارئین کو انگریزی کے کلاسیکی ادب سے روشناس کرانا اور اعلیٰ بین الاقوامی ادب کے مطالعے کی طرف راغب کرنا ہے