thumbآن لائن نیوز: اٹلی کے استاد انتونیو لاکوا کی عمر 42سال ہے.سکول کی ملازمت سے فارغ ہو گئے لیکن کتابوں کا اور پڑھنے کا شوق ختم نہیں ہوا، ،کچھ اور بڑھ گیا. انہوں نے ایک پرانی موٹر سائیکل میں ردوبدل کر کے اسے ایک لائبریری کی شکل دی اور گائوں، دیہات میں جا کر بچوں کو پڑھانے کے لیے کتابیں فراہم کرنے لگے.اپنی اس چلتی پهرتی لائبریری کو انہوں نے”ببلو موٹو یرو”(کتابوں والی موٹر کار) کا نام دیا ہے.2004 سے وہ اٹلی کے جنوبی علاقے میں گائوں گاؤں جاتے ہیں.ان کی گاڑی کی مخصوص موسیقی سن کر بچےگهروں سے دوڑتے چلے آتے ہیں اور پڑهی ہوئی کتابیں واپس کر کے نئی کتاب پڑهنے کے لیے لے جاتے ہیں.انتونیو لاکوا کی طرح ان بچوں کو بهی معلوم ہے کہ جب تک وہ پڑهیں گے نہیں، جانیں گے نہیں اور جانیں گے نہیں تو سیکهیں گے نہیں